ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمی بخاری کھڈے لائن

Pakistan Muslim League N
کیپشن: PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: حکومتی بجٹ کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے سےقبل لیگی رہنماؤں میں پھڈا، ن لیگ میں وائٹ پیپر پر بھی دھڑے بندی، 2 گروپ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کیخلاف وائٹ پیپرجاری کرنےسےقبل لیگی رہنماؤں میں گروپ بندی سامنے آگئی ہے۔ دو طاقتورگروپ بن گئے۔ وائٹ پیپرکی تیاریوں میں سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو کھڈےلائن لگا دیا گیا۔

 اس سال حکومتی بجٹ کےخلاف وائٹ پیپررانامشہوداحمدجاری کریں گے۔ رانا مشہودگروپ میں ملک احمد خان،صبا صادق اور راحیلہ خادم حسین شامل ہیں۔عظمی بخاری گروپ میں خلیل طاہرسندھو،ذیشان رفیق اورسمیع اللہ شامل ہیں۔

دوسری جانب حناپرویز بٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہے کہ حکومت سسٹم میں موجود بجلی صارفین تک نہیں پہنچارہی جبکہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورسخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں۔حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں مطالبہ کیاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔