ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی چوتھی لہر میں اچانک اضافہ ہونے پر محکمہ صحت کے سخت احکامات جاری

کورونا کی چوتھی لہر میں اچانک اضافہ ہونے پر محکمہ صحت کے سخت احکامات جاری
کیپشن: Health care department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں یکدم اضافہ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے میں متحرک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی اپنے تمام ماتحت طبی اداروں کے ملازمین کو 15 جولائی تک کورونا ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی،سیکرٹری صحت پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ 15 جولائی تک تمام میڈیکل اداروں، ہسپتالوں کے سربراہان سرٹیفکیٹ جاری کریں گے کہ ان کے ملازمین نے ویکسین لگوا لی ہے،15 جولائی کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کو ڈیوٹی سے غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: پنجاب حکومت کا 9 سے 18 جولائی تک ہفتہ کورونا ایس او پیز منانے کا فیصلہ

محکمہ صحت کی باربار ہدایات جاری کرنے کے باوجود کچھ ملازمین ابھی تک ویکسین نہیں لگوا رہے جو قومی پالیسی کی خلاف ورزی ہے،کورونا سے بچاؤ کا واحد حل، علاج اپنے آپ کو ویکسین لگوانا ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اپنے ماتحت 81 میڈیکل اداروں اور ہسپتالوں کو اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کےلیے ہفتہ برائے پابندی کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن منانے کااعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےکہا کہ عید کے موقع پر بے احتیاطی کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز  ایس او پیز  پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پربھجوائی جائے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 9 سے 18جولائی تک ہفتہ برائے پابندی کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن منانے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی صوبائی کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، جب کہ بازاروں، پارکوں،ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور پبلک مقامات پرچیکنگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer