فراڈ کا انوکھا کیس، وکلاء بھی دنگ رہ گئے

فراڈ کا انوکھا کیس، وکلاء بھی دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) قبضہ گروپ نے کی کارروائی کرتے1999 میں فوت ہونےوالی کاہنہ کی معمر خاتون کو2011میں زندہ ظاہرکرکےپانچ کنال اراضی ہتھیا لی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی نوعیت کا ایسا پہلافراڈ کیس عدالت میں لایا گیا جس کو سن کووکلاء بھی حیران رہے گئے، قبضہ گروپ نے کی کارروائی کرتے1999 میں فوت ہونےوالی کاہنہ کی معمر خاتون کو2011میں زندہ ظاہرکرکےپانچ کنال اراضی ہتھیا لی۔ سول جج شمائلہ ایوب کی عدالت میں مرحومہ خاتون حسینی بی بی کےدو پڑ پوتوں شیرمحمد اور دوست محمد نےایک انوکھا کیس دائرکیا۔

جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ قبضہ گروپ کےاراکین مراتب علی اور شہادت علی نےان کی مرحومہ دادی حسینی بی بی کوزندہ ظاہرکر کےاراضی پر قبضہ کرلیا ہےجبکہ حسینی بی بی 1999میں انتقال کر گئی تھیں، ملزمان نےدوہزار گیارہ میں کسی اورعورت کوپیش کیا اوراسے حسینی بی بی ظاہر کر کےکاہنہ میں واقع پانچ کنال کا پلاٹ اپنےنام کرا لیا،شیر محمد اور دوست محمد نے بتایا کہ فراڈ کا علم ہوتےہی وہ کراچی سے لاہور پہنچے ہیں ۔
درخواست گزاروکیل نوید طارق ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ ایسا فراڈ پہلی بار دیکھا ہے۔سول جج نے فراڈ کےانوکھےکیس میں مرحومہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش ہونے پردونوں فریقین کواٹھارہ جولائی کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ شہر میں دھوکہ دہی، فراڈ،ڈکیٹی،چوری اور رہزانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیلا چکا ہے، فراڈ کیسز کی وجہ سے سینکڑوں افراد لٹ چکے ہیں،سادہ لوح کو لوٹنے کا سلسلہ شہر میں عام ہے اور نوسرباز لوگ تاک میں رہتے ہیں کہ کوئی آئے اور اس جیب پر یاتھ صاف کیاجائے،بدقسمتی سے گاؤں سے شہر آنے والے لوگ اکثر ایسے واقعات کا شکار ہوتے ہیں۔جن کا ازالہ کرنے کے لئے وقتی طور پر پولیس مددکی یقین دہانی کراتی ہے مگر بعدازاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer