لاہور میں دبئی کی طرز پر نیا الٹرا ماڈل شہر بسانے کا فیصلہ

لاہور میں دبئی کی طرز پر نیا الٹرا ماڈل شہر بسانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)حکومت نے لاہور میں راوی کے کنارے جدید شہر بسانے کے معاملے پر علیحدہ اتھارٹی کےقیام کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دبئی کی طرز پر نیا الٹرا ماڈ شہر بسانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیر اعلیٰ نے راوی فرنٹ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، پنجاب حکومت اتھارٹی کےقیام کے لئے آرڈیننس جاری کرےگی،ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کثیر المنزلہ عمارتوں پر مشتمل شہر کے قیام کے لئے نجی شعبہ5 ہزار ارب کی سرمایہ کاری کریگا۔

نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی جبکہ نیا شہر بسنے سے لاہور شہر کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی ۔

واصح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بھی روای کےکنارے شہر آباد کرنے کے منصوبہ کی حکمت علمی مرتب کی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن اپنے دور میں منصوبہ بنانا نہ سکی۔

دوسری جانب ریور راوی اربن زون پراجیکٹ کے لئےایک لاکھ ایکڑسےزائد اراضی ایکوائر کرنےکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،جسٹس عائشہ اے ملک نےاحمد داؤد کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سےوقار اے شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری اورڈی جی ایل ڈی سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئےموقف اختیارکیا گیا کہ منصوبےکےلیے75 ہزار ایکڑ زرعی اراضی ایکوائر کی جائے گی۔

دریائے راوی کے دونوں کنارے چھیالیس کلومیٹر تک یہ منصوبہ محیط ہوگا،کسی بھی ہاؤسنگ سکیم کےلیےایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی ایکوائر نہیں کی جاسکتی،2010 میں جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق سیلاب سےممکنہ علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا جاسکتا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کےتحت ماسٹر پلان بنانے کا اختیار لوکل گورنمنٹ کاہے۔

ماحولیاتی تحفظ کےقانون کے تحت اس پراجیکٹ کے لیےکوئی این او سی نہیں لیا گیا،منصوبے سےماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا،ایک لاکھ ایکڑ سے زائد زمین ایکوائر کرنےکا نوٹیفکیشن بدنیتی پرمشتمل ہے،،پنجاب حکومت اورایل ڈی اے کے پاس اتنی اراضی ایکوائر کرنے کے لیے فنڈز موجود نہیں۔

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث زمین ایکوائر کرنےکا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا،درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت ریور راوی اربن زون پراجیکٹ کے لئےایک لاکھ ایکڑ سےزائد اراضی ایکوائر کرنےکا اقدام کالعدم قرار دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer