ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ احد نے تحریری جواب نیب لاہور میں جمع کرادیا

عائشہ احد نے تحریری جواب نیب لاہور میں جمع کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: حمزہ شہباز شریف کیس میں عائشہ احد ملک کے خلاف تحقیقات کا معاملہ، عائشہ احد نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب نیب لاہور میں جمع کرادیا۔

نیب پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے  ہوئےعائشہ احد کے وکیل کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون میں موجود جس پلاٹ سے متعلق جواب طلب کیا ہے اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ماڈل ٹاون سوسائٹی سے متعدد بار پلاٹ کاریکارڈ فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن سوسائٹی انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔

نیب لاہور کے پاس اختیار موجود ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ سوسائٹی سے ریکارڈ حاصل کرے اورانہیں بھی ریکارڈ کی تفصیلات مہیا کی جائیں، نیب کیجانب سے سوال کیا گیا تھا کہ عائشہ احد کے والد ملک عبد الاحد نے ماڈل ٹاون سوسائٹی میں موجود پلاٹ نمبر 9 بی سال 2014 میں محمود الحسن بٹ کوکن شرائط پر منتقل کیا۔

  حمزہ شہباز شریف کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں مبینہ شک ہے کہ ماڈل ٹاون کا پلاٹ بھی منی لانڈرنگ سےخریدا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer