زاہد چودھری: محکمہ پرائمری ہیلتھ میں افسران سے اضافی عہدوں کا چارج واپس لے لیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل کی سیٹیں خالی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی بہادر قاضی نے طویل عرصہ سے اضافی عہدوں کا چارج رکھنے والے افسران سے اضافی چارج واپس لینےکے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سینئر الیکٹرومیڈیکل انجینئر ملک مظہر محمود سے ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ٹو کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عاصم الطاف سے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ، ہیومن ریسورس سپیشلسٹ زاہدہ اظہر سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، میجر ایڈمنسٹریشن آپریشنز ڈاکٹر یداللہ سے ڈپٹی
اہم خبر: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
سیکرٹری ٹیکنیکل ون کا اضافی چارج واپس لیا گیا ہے ۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے صوبائی انتظامی سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر محمد شاہد کو ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔