لاہوریےمردہ اور لاغر مرغیوں کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے

لاہوریےمردہ اور لاغر مرغیوں کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہوریےمردہ اور لاغر مرغیوں کا گوشت کھانےسےبال بال بچ گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیم کی ہول سیل ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی،2ہزار کلو مضر صحت اور مردہ چکن ضبط کرلیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی- پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیم نے علی احمد پولٹری سپلائرکی گاڑی ایل ای ٹی5896سے مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد کرلیں-برآمد شدہ زیادہ تر مرغیاں،پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں۔اسی طرح افضل پولٹری سپلائر کی گاڑی آر این جی 6560سے بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد کی گئیں- شادمان ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی ہونے والے2ہزار کلو گوشت کو پیمکو بھٹی میں تلف کرنے کیلئے بھجوا دیاگیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق گاڑیوں میں موجود زیادہ تر مرغیاں جسمانی طور پر لاغر،کمزور اور کم وزن پائیں گئیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ شہریوں سےجعلسازی اورصحت سے کھلواڑ کرنے والوں کی سزائیں بڑھائی جائیں گی۔رفاقت علی نسوآنہ نےشہریوں سے اپیل کی کہ مرغی ذبح کروانے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں۔لاغر،کم عمریا پہلے سے ذبح شدہ مرغی ہرگز مت خریدیں۔