ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بندش کیخلاف لاہوریوں کا انوکھا احتجاج

گیس بندش کیخلاف لاہوریوں کا انوکھا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: راجگڑھ میں گیس کی بندش کیخلاف اہل علاقہ کا ہاتھ اٹھا کر خاموش احتجاج، کہتے ہیں دس روز سے گیس کی بندش کا سامنا ہے شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔
اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم محکمہ سوئی گیس کیخلاف نعرے بازی نہیں کریں گے،اپنا احتجاج خاموشی سے ریکارڈ کروا رہے ہیں،راجگڑھ روڈ کی گلی نمبر 10 میں گزشتہ دس روز سے گیس نہیں آرہی،محکمہ کو مسلسل شکایت کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سلنڈر منگوانے کی وجہ سے ماہانہ بجٹ متاثر ہورہا ہے،محکمہ گیس دینا تو بھول جاتا ہے مگر بل بھیجنا نہیں بھولتا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے سے کھانا پکانے میں دشواری ہے، بازاری کھانا کھا کرپیٹ خراب ہورہے ہیں۔