(سٹی42) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف مستعفی ہو گئے، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز عامر طفیل کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گیس بحران کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد امجد لطیف نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔ بورڈ آف دائریکٹرز نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈی ایم ڈی عامر عامر کو قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امجد لطیف کو سابق دور حکومت میں وفاقی کابینہ کی منظوری سے تین سالہ کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم ڈیڑھ سال بعد ہی وہ مستعفی ہو گئے، امجد لطیف کی تعیناتی سے قبل سابق دور حکومت میں بھی عامر طفیل کو چند ماہ کے لئے ایم ڈی کا چارج سونپا گیا تھا۔