(سٹی42) ڈریم لینڈ ہاوسنگ سکیم کوپلاننگ پرمیشن جاری کرکے منسوخ کرنے کا سکینڈل، ایل ڈی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پس پردہ حقائق بے نقاب کردیئے۔
ایکسس ایریا کیلئے وفاقی حکومت کی لینڈ کو شامل کرنے کا علم ہونے کے باوجود پلاننگ پرمیشن جاری کی گئی۔ ایل ڈی اے کے میٹروپولٹین پلاننگ ونگ نے ڈریم لینڈ ہاوسنگ سکیم کو پلاننگ پرمیشن جاری کی تھی۔ اس وقت کےسی ایم پی شکیل انجم اورڈائریکٹر مزمل اشتیاق کوعہدے سے ہٹایا بھی گیا۔ مزمل اشتیاق نےوفاقی حکومت کی لینڈ کے خسرے شامل ہونے کے باوجود پرمیشن دی، سی ایم پی نے ڈی جی ایل ڈی اے کوحتمی منظوری کیلئےفائل بھجوائی، معاملہ کھلنے پرفائل کودبا لیا جبکہ پلاننگ پرمیشن منسوخ کردی گئی۔
ایل ڈی اےذرائع کے مطابق وزیراعلی ہاوس کے دباوپرمزمل اشتیاق کوملوث ہونے کے باوجود بحال کردیا گیا، انکوائری میں سکیم کی فائل کوغیرمعمولی ٹریٹمنٹ کےبعدپاس کرنے کی بات سامنےآئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فائل کوغیر معمولی رفتار کےبعد چند روزمیں ہی پاس کروایا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدنفیس کی میرٹ پر رپورٹ کوبھی نظراندازکیا گیا۔
محمد نفیس نے کیس منظورنہ کرنے کے مضبوط دلائل دیئے تھے، مزمل اشتیاق نےانتقامی کارروائی کرتےہوئے محمد نفیس کیخلاف کارروائی کی سفارش کی، ڈریم لینڈ کی فائل نیب جبکہ جے آئی ٹی کو بھی بھجوائی جاچکی ہے۔