ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہیں نا دی گئیں تو خود کو آگ لگا لیں گے: میؤہسپتال ملازمین

تنخواہیں نا دی گئیں تو خود کو آگ لگا لیں گے: میؤہسپتال ملازمین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: میو ہسپتال میں حفاظتی فرائض انجام دینے والے پرائیویٹ گارڈ سڑکوں پر آگئے۔3ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں، احتجاج کل تک موخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں حفاظت کے فرائض انجام دینے والے پرائیویٹ گارڈ 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ غربت کے ستائے نجی کمپنی اویل کے گارڈز  نے میو ہسپتال گیٹ نمبر3 کے باہر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک کا نظام  بری طرح متاثر ہوا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ غریب لوگ ہیں اور3ماہ  کی تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر  تنخواہیں نا دی گئیں تو اپنے آپ کو آگ لگا لیں گے۔ مزاکرات کے بعد مظاہرین نے کل بارہ بجے تک تنخواہیں مل جانے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا۔ مطاہرین کا کہناتھا کہ کل12 بجے تک تنخواہیں نادی گئیں تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔