اوبر، کریم کے ڈرائیور کا دونوں کمپنیوں کے خلاف احتجاج

اوبر، کریم کے ڈرائیور کا دونوں کمپنیوں کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ذیشان صفدر:اوبر اور کریم کی پالیسیوں کے خلاف ڈرائیور ز کی قزافی اسٹیڈیم سے اوبر اور کریم کے دفتر تک احتجاجی ریلی۔ اوبر اور کریم کے ڈرائیور کی دونوں کمپنیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرائیورز نےکمپنی کی پا لیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کرائے کم  کردیے گئے ہیں جبکہ پٹرول مہنگا اور کرایہ رائڈ کے پر کلومیٹر ریٹس صرف 6 روپے رکھا گیا ہے۔بیسک فیئر 170 سے 120 ہو گیا ہے جس میں کمپنی اپنا کمیشن نکال کر انہیں 90 روپے دیتی جو کہ کسی صورت میں قبول نہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کمپنیز نے ان سے بہتر منافع کا لالچ دے کر لاکھوں روپے انویسٹ کروائے ہیں لیکن اس تناسب میں منافع نہیں مل رہا۔ڈرائیورز  کریم اور اوبر کے دفاتر ک9ا گھیرائو کر کے گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔