(علی اکبر):مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدریپرویز الہی نے کہا ہے کہ قصور میں انصاف کے حصول کے لیے جانے والوں کو گولیاں مار کر حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی یاد تازہ کر دی۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قصور میں انصاف مانگنے والوں کو انصاف کی بجائےگولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے قصور میں معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل کے واقعے کو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ایک سال کے اندر 12 واقعات ہو چکے ہیں۔ شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ فوری مستعفی ہوں۔ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے۔
چودھری پرویز الہی نےکہا کہ وزیرقانون اعتراف کر رہے ہیں کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے مگر ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں کی دادرسی کی بجائے ان پر گولیاں چلائی گئیں۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔عوام تعلیم، صحت اور صاف پانی سے محروم ہیں۔ پنجاب میں جرائم کی شرح 300 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔