(ناصر علی ) تھانہ وحدت کالونی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور چرخیاں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فخر زمان نے ایس پی اور ڈی ایس پی عادل رشید کی ہدایت پر محمد پورہ کچا راواں روڈ کے علاقے میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی سینکڑوں پتنگیں، چرخیاں اور ڈور برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود عرصہ دراز سے پتنگوں کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔