ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی، روپیہ گراوٹ کا شکار

ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی، روپیہ گراوٹ کا شکار
کیپشن: Dollar Rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان، کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 49 پیسے مہنگا ہو کر 271 روپے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے کمی سے 270 روپے تک ٹریڈ ہوا، جس کے بعد طلب پر انٹر بینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوگیا اور گزشتہ روز کی 270 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 271 روپے پر پہنچ گیا۔

انٹربینک کے بعد اوپن ایکسچینج میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 274 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 290.50 اور برطانوی پاونڈ 326 روپے پر برقرار ہے۔ امارتی درہم 74.70 روپے اور سعودی ریال 71.50 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 فروری تک اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرض کی مد میں 17 کروڑ ڈالر ادا کئے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر فروری 2014 کی کم سطح 3 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں، ساتھ ہی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی خبروں پر بھی روپے پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے پہلے سیشن کا اختتام، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط اور بازار میں مندی رہی، 100 انڈیکس میں 568 پوائنٹس کی مندی ہوئی۔ 100 انڈیکس 1.34 فیصد کمی سے 41 ہزار 898 کی سطح تک گرگیا۔ 9.95 ارب روپے مالیت کے 18.50 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوچکا۔