لاہور میں 51 میاواکی جنگل لگانے کا فیصلہ

لاہور میں 51 میاواکی جنگل لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ، درنایاب)صوبائی دارالحکومت لاہور میں 51 میاواکی جنگل لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے، ابتدائی طور پر 45 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جائیں گے۔

میاواکی جنگلات کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کی زیر صدارت پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں مارچ تک ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رنگ روڈ کے ساتھ بھی جنگل بنایا جائے گا جبکہ شادمان اور لبرٹی لگائے گئے میاواکی جنگلوں میں توسیع کی جائے گی، اس کے علاوہ جلو، واہگہ، جیلانی پارک، شاہدرہ، تاج باغ، مون مارکیٹ اور جوہر ٹاؤن میں میاواکی جنگل لگائے جائیں گے، میاواکی جنگل میں گیارہ سو سے زائد درخت ایک کنال رقبے میں لگائے جائیں گے۔ 

دوسری جانب باغوں کے شہر میں خستہ حال پارکس کی حالت بہتر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پی ایچ اے نے پارکس کی بحالی کیلئے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لئے، پی ایچ اے میاں محمود الرشید کے حلقے میں موجود پارکس کو بحال کرے گا، جس میں آصف بلاک، کریم بلاک، نرگس بلاک، مہران، رضا، خیبر، عمر، ہما، کشمیر اور نیلم بلاکس سمیت اقبال ٹاؤن کے 18 پارکس شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer