آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور قتل

 آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) نواب ٹاؤن سے اغوا ہونے والے آن لائن ٹیکسی سروس کے  جوان  ڈرائیور کو  قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے  آن لائن ٹیکسی سروس کے ملازم بھی چوروں ،ڈاکوؤں کے نشانے پر ہیں، جبکہ کچھ واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں جن میں آئن لائن کمپنیوں کے ڈرائیور ملوث نکلے،بیرون ممالک کی آن لائن کمپنیاں ’’اوبر‘‘ اور ’’کریم‘‘ کی جانب سے شہر میں مسافروں کو لگژری سفر سستے داموں کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

ہر لحاظ سے محفوظ ہونے کے سبب عوام کی جانب سے آن لائن سروس میں سفر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے، تاہم گزشتہ چند برس سے محفوظ سمجھی جانے والی آن لائن ٹیکسی سروس (اوبر اور کریم) میں بھی خرابیاں سامنے آنے لگی ہیں، نواب ٹاؤن سے اغوا ہونے والے آن لائن ٹیکسی سروس کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 19سالہ سید رضا کو رات گئے نواب ٹاؤن کے علاقے سے اغوا کیا گیا،جس کی گاڑی ٹاؤن شپ کے علاقے سے برآمد ہوئی ، آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کی لاش کاہنہ کے علاقے ہلوکی سے برآمد ہوئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول سید رضا کو قتل سے قبل تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا اور پھر لاش کھیتوں میں پھنکی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کسی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے ،پولیس نے واردات میں ملوث ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔

واضح رہے کہ  2010 کہ آغاز کے بعد سے اوبر کو دنیا کے کئی ممالک میں مشکلات اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب تنازعوں کے معاملے میں اوبر کے مقابلے میں کریم سروس قدرے خوش قسمت رہی، 2012 میں لانچ کے بعد کریم اب مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور شمالی افریقہ کے 11 ممالک اور 51 شہروں میں سروس فراہم کر رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer