( درنایاب ) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ ونگ نے وفاقی کالونی کے قریب واقع ایسٹرن مارکی سربمہر جبکہ ملحقہ تعمیرات مسمار کردیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ اینٹی کرپشن کی مشاورت سے شہر میں بنائی جانے والی ناجائز تعمیرات اورغیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کردیا۔ اس مقصد کے لئے دونوں محکموں کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
اتوار کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے کینال روڈ پر وفاقی کالونی کے قریب واقع ایسٹرن مارکی سربمہر کردی جبکہ اس کے احاطے میں تعمیر شدہ پختہ تعمیرات بھی مسمار کر دیں۔ یہ مارکی تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی تھی اور اس کا نقشہ ایل ڈی اے سے منظور نہیں کرایا گیا تھا۔