(سٹی42) آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن نے حکومتی حج پیکج کے برعکس سستے حج پیکج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 4 لاکھ 36 ہزار 900 روپے حج پیکج کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ہم 3 لاکھ 75 ہزار روپے میں حج پیکج کا اعلان کرتے ہیں۔ حج میں پاکستان کا کل کوٹہ 1 لاکھ 84 ہزار 210 ہے۔
عادل بٹ نے کہا کہ حکومت کوٹہ ہولڈر اور نان کوٹہ ہولڈرز کے درمیان برابری کی بنیاد پر تقسیم کرے، سرکاری حج کی آڑ میں کھانے، ٹرانسپورٹ کی مد میں کرپشن کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی سے ایک خاص طبقے کو نوازا جا رہا ہے، جس کا نوٹس لیا جائے۔