(علی رامے) وزیراعظم عمران کے شہر میانوالی میں ایک اور تحصیل بڑھانے کا فیصلہ، میانوالی کے نواح میں واقع وان بچھراں ٹاؤن کو تحصیل کا درجہ دینے کے لئے وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب سے سفارشات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق واں بچھراں سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے واں بھچراں کو تحصیل کا درجہ دینے کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم کی سربراہی میں اکیس جنوری کو اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے میانوالی میں نئی تحصیل کے اضافے کی اصولی منظوری دی۔ وزیر اعظم کے احکامات پر وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب سے واں بچھراں کو تحصیل کا درجہ دینے کی سفارشات طلب کرلی ہیں، وان بھچرں کو تحصیل کا درجہ دینے کے بعد کل چار تحصیل ہو جائیں گی۔