محکمہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

محکمہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) محکمہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا مال روڈ پر دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ، مظاہرین نے مستقل نہ کرنے تک دھرنا جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ چیئرنگ کراس مختلف تنظیموں کے احتجاج کا مرکز بن گیا۔ محکمہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز بھی مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے بیٹھ گئے ہیں۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز تھامے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ مستقل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے این ٹی ایس پاس کرنے کی شرط ناقابل قبول ہے، کیونکہ ان سے پہلے مستقل کیے گئے ملازمین سے این ٹی ایس نہیں لیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو محکمہ ہیلتھ کی طرف سے چلائی جانے والی انسداد پولیو اور ایڈز مہم سمیت دیگر کا بائیکاٹ کر دیں گے۔

مظاہرین نے حکومتی بے حسی کا رونا روتے ہوئے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے فلور پر بھی احتجاج کی کال دے دی۔