لیب انچارج نے احتجاج کی دھمکی دے دی

computer lab
کیپشن: computer lab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبز انچارج 17 سال سے ترقیوں کیلئے خوار ہیں۔

سکول ایجوکیشن کی جانب سے 2017 میں اپ گریڈیشن کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوانے کے باوجود تاحال منظور نہ ہوسکی۔ لیب انچارج نے ترقی نہ ملنے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔
 ہائی سکولوں کی کمپیوٹر لیبز میں تعینات لیب انچارج 17 سال سے ترقیوں کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں۔لیب انچار ج کو 2005 میں بھرتی کیا گیا تھا۔سترہ سال بعد بھی انہیں ایک بار بھی ترقی نہ مل سکی۔

کمپیوٹر لیب انچارج نے گریڈ 7 سے 11 میں ترقی کا مطالبہ کررکھا ہے۔اپ گریڈیشن کی سمری 2017 میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی تھی۔پانچ سال قبل اپ گریڈیشن کی سمری بھجوانے کے باوجود تاحال منظور نہیں کی جاسکی۔

کمپیوٹر لیب انچارج نے ترقیاں نہ دینے کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔لیب انچارج کا کہنا ہے 31 دسمبر تک گریڈ میں اپ گریڈیشن نہ کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔