فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی

فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) فوڈ اتھارٹی نے زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر 2 گودام سیل اور بچوں کی ایکسپائر اشیاء سپلائی کرنے والے ٹرک ضبط کرلیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ ملاوٹ مافیا کے قبضے سے 23 ہزار کلو نوڈلز، 4 ہزارکلو مصالحہ جات اور 600 کلو چاکلیٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرا دیا۔ سپلائی کے لیے تیار 3 ہزار کلو ایکسپائر نوڈلز سے بھرا ٹرک بھی پکڑا گیا۔ یامین گودام اور دین محمد گودام پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے سپلائی کے لیے تیار ایکسپائر نوڈلز، مصالحہ جات اور چاکلیٹ کا سٹاک موقع پر پکڑا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق مختلف پروڈکشن یونٹس کا زائد المیعاد مال سستے داموں خرید کر گوداموں میں سٹور کیا جاتا تھا، زائد المیعاد نوڈلز، مصالحہ جات اور چاکلیٹ کو سپلائی کے لیے دوبارہ نئی پیکنگ لگائی جاتی تھی، پیکنگ سے قبل ایکسپائر نوڈلز اور مصالحہ جات کو بغیر ڈھانپے رکھا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مدت استعمال ختم ہونے پر اشیاء خورونوش انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں۔ زائد المیعاد اشیاء خورونوش کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے۔