(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کی نااہلی یا اندرونی خلفشارجس کہ وجہ سے سو دن سے زائد عرصہ گزر گیا مگر پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر ہی نہیں ہوسکا۔
تحریک انصاف کےذرائع کےمطابق پارلیمانی سیکرٹریز کےتقرر کے لیےتحریک انصاف کےاندرلابنگ کی جارہی ہے، پارلیمانی سیکرٹریز کےتقرر میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ ہر وزیر اپنے گروپ کےاراکین کو ایڈجسٹ کرانا چاہتے ہیں، ذرائع کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپراثرورسوخ رکھنےوالےوزراءکااپنےگروپ کےپارلیمانی سیکرٹریز کوبنانے کے لیےدباؤڈالاجارہاہے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نےتمام وزراء سےنام لےکر فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی۔
وزیراعظم آئندہ دو سےتین روز میں پارلیمانی سیکرٹریز کےناموں کو فائنل کردیں گے، پارلیمانی سیکرٹریز کےتقرر نہ ہونےکےباعث کام کاتمام بوجھ وزراء کےسرپر ہے، پارلیما نی سیکرٹریز کے لیےعائشہ چودھری، سمیرا بخاری،سعدیہ سہیل رانا ،آسیہ اسحاق ،سیمابیہ طاہر اور مسرت جمشید چیمہ کےنام فہرست میں شامل ہیں۔