ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینئرڈ کالج میں داخلے کی خواہشمند طالبات کیلئے خوشخبری

کینئرڈ کالج میں داخلے کی خواہشمند طالبات کیلئے خوشخبری
کیپشن: City42 - Kinnaird College
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو): کینئرڈ کالج نے بی ایس آنرز اور ایم فل میں داخلوں کا اعلان کر دیا، بی ایس آنرز کے 18 مضامین اور ایم فل کے چھ مضامین میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریزرو سیٹوں پر داخلوں کیلئے انٹرویوز 3 جنوری کو لیے جائیں گے۔ ایم فل میں داخلے کے لیے 2٬5 سی جی پی اے اور 60 فیصد نمبروں کی شرط عائد کی گئی ہے۔ کینئرڈ کالج میں بی ایس آنرز میں باٹنی، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، اکائونٹنگ اینڈ فنانس، اکنامکس، ایجوکیشن، اینوائرنمنٹل سائنسز، جغرافیہ، انٹرنیشنل ریلیشنز میں داخلے ہوں گے جبکہ بی ایس آنرز ریاضی، فزکس، سیاسیات، نفسیات، شماریات، اُردو اور زوالوجی میں داخلے ہوں گے۔ کینئرڈ کالج میں پانچ سالہ ایل ایل بی میں داخلوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 شیڈول کے مطابق کینئرڈ کالج میں داخلے کی خواہشمند طالبات داخلوں کیلئے فارم 18 دسمبر تک جمع کرواسکتی ہیں۔