ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹینس کی ملکہ سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹینس کی ملکہ سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کیپشن: serena williams
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کہنے کا علان کردیا ہے۔

ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا ارادہ ظاہر کردیا، وہ   یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کہہ دیں گی۔ چالیس سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ  کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس بات کا تصور کرنا ہی میرے لیے بہت مشکل تھا، میں کھیل کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی مگر میں اب اپنے خاندان اور کاروبار پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں'۔

     واضح رہے کہ سرینا ولیمز نے اپنے کیرئیر کے دوران 23 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے اور مارگریٹ کورٹ کے آل ٹائم 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل کے ریکارڈ سے ایک قدم دور ہیں  مگران کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹ ہوگا اگر میں یہ کہوں کہ میں یہ ریکارڈ برابر کرنا نہیں چاہتی، یقیناً میں ایسا چاہتی ہوں، مگر مجھے اب اس کی فکر نہیں'۔