(ملک اشرف)بیوروکریسی کا عدالتی احکامات نظرانداز کرنے کا رجحان برقرار، لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری بلدیات کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے تین ستمبر تک کی مزید مہلت دے دی۔
خبر پڑھیں۔۔۔لاہور ہائیکورٹ کا رانا ثناءاللہ سے تاحکم ثانی سکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پیرا مڈ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے دائر سیکرٹری بلدیات کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2015 میں اس نے لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا ٹھیکہ لیا۔ بروقت کام مکمل کرنے کے باوجود معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔ عدالت کے تین مارچ 2016 کو معاوضہ ادا کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا
درخواست گزار نے استدعا کہ حکم عدولی پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔