سعودی عرب سمیت خلیجی و یورپی ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی و یورپی ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی و یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای، افغانستان، ملائیشیا، قطر اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں امت مسلمہ آج عید الفطر منا رہی ہے۔سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر حرم مکی (مسجد الحرام) اور حرم مدنی (مسجد النبوی) میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ حرمین شریفین میں سعودی شہریوں کے علاوہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے زائرین و معتمرین گزشتہ شب ہی سے پہنچنا شروع ہو گئے تھے، جہاں انہوں عید الفطر کی نماز ادا کی۔حرمین شریفین میں عید الفطر کی نماز کے بعد امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت، سلامتی اور فلسطین سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

علازہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ ہی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اسی طرح کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ و امریکا سمیت یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں شوال المکرم کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ بھارت میں بھی چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے ریاست کیرالہ کے سوا دیگر ریاستوں میں عید منانے کا اعلان کیا گیاہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer