ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات گئے وزیراعظم ہاؤس میں کیا ہوا؟ بی بی سی کی خبر پر ترجمان پاک فوج کا ردعمل آگیا

آئی ایس پی آر
کیپشن: ISPR
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز:  بی بی سی کا پاکستان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈہ ۔  آئی ایس پی آر نےبی بی سی کی 9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر خبر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیدی.

 ترجمان پاک فوج کے مطابق بی بی سی اردو کی آج شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے۔ خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں۔ خبر پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی کی انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے۔ بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے۔ ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے۔ بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

واضح رہے کہ بی بی سی اردو نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ رات گئے عمران خان نے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا تھا لیکن وزارت دفاع سے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔ اسٹوری میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ رات کو جب وزیراعظم ہاؤس میں ہیلی کاپٹر اترا تو عمران خان کو امید تھی اس ہیلی کاپٹر میں ان کے نئے تعینات کردہ آرمی چیف ہوں گےلیکن ایسا کچھ نہ ہوا۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor