ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناز گاہ میڑو بس سٹیشن میں میٹرو بس کو حادثہ، 8 خواتین زخمی

جناز گاہ میڑو بس سٹیشن میں میٹرو بس کو حادثہ، 8 خواتین زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس : جناز گاہ میڑو بس سٹیشن میں میٹرو بس کو حادثہ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نےحادثےکی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ 
تفصیلات کے مطابق جناز گاہ میڑو سٹیشن پر شاہدرہ جانے والی میٹرو بس کو حادثہ پیش آیا ،میٹروبس بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے کے ساتھ ٹکرا گئی ۔ میٹروبس حادثے میں 8 خواتین زخمی ہوگئیں۔زخمی خواتین کوسرگنگارام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق  میٹروبس ٹریک کیساتھ حفاظتی لوہےکاراڈحادثےکی وجہ بنا۔ ٹوٹاہوالوہےکاراڈ میٹروبس ٹریک تک نکلاہواتھا،بس ٹریک پرآتےہی لوہےکےراڈسےٹکرائی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-09/news-1694258808-8478.jpg

سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ملک فائق کمیٹی میں شامل ہیں ۔ڈپٹی سیکرٹری سعادیہ حیدر، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ پاننگ ڈاکٹر وسیم بھی شامل۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا ایک روز میں حادثے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔