ویب ڈیسک: ورلڈ کپ کے ٹی 20اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر محمد نواز کو کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔
تفصیلات مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔جبکہ قومی ٹیم کے دیگر ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے۔
محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ ان کا نام ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا آغاز سترہ ستمبر سے ہوگا۔