ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کا افغانستان کیلئے 3 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کا اعلان

China-Dollar
کیپشن: China-Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے وزیر خارجہ وینگ یائی نے افغانستان کے لیے 3 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں ترقی کے لیے چین امداد کرے گا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے اس بات کا اظہار افغانستان میں سفارتکاروں سے ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی اور ملک کے مقابلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کی معاشی اور انسانی بنیادوں پر امداد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے ان کی مدد کریں گے۔وینگ یائی نے کہا کہ وہ افغانستان کو دالوں، سردیوں کی اجناس، ویکسین اور ادویات کی مد میں 3 کروڑ ڈالر سے زائد (20 کروڑ یوآن) کی امداد فراہم کریں گے جبکہ وہ افغان عوام کو 30 لاکھ کووڈـ19 ویکسین کی خوراکیں بھی عطیہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام انتہا پسند اور دہشتگرد قوتوں سے تعلقات ختم کر کے ان کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے تمام فریقین کو خفیہ معلومات کے تبادلے اور سرحدی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی سرحدیں پاکستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے بھی ملتی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کو طالبان سے حقیقی مسئلہ درپیش ہے لہٰذا وہ ان کے ساتھ معاہدے کرنے کی کوشش کرے گا۔