(عیشہ خان) شیراز ٹاون میں گیس لیکیج کے باعث دکان میں سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق شیراز ٹاون امیر چوک پر سلنڈر کی دکان میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ کی شدت پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا لیکن واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔