ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونے کی قیمت میں تین دن میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

Gold market, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

 3 دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 24 قیراط سونا 2 لاکھ 4 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار روپے ہوگئی۔

 24 قیراط سونا 17 ہزار 400 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔  22 قیراط سونا 16 ہزار روپے فی گرام ہو گیا۔ 

واضح رہے کہ  مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1854 ڈالر ہوگ گئی ہے۔

عالمی صرافہ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز   سونا 2400 روپے مہنگا ہونے سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 88 سے بڑھ کر 1 لاکھ 90ہزار 400 روپے کا ہوا تھا جبکہ 10 گرام سونا کی قیمت 2837 روپے مہنگا ہونے سے ایک لاکھ 63 ہزار 237 روپے تھی۔آج پیر کے روز مزیداضافہ کے ساتھ  تین دن مین سونے کے نرض میں مجموعی اضافہ 24 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔