(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار وسرجن فہد مرزا کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، معروف جوڑے کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے اس سے قبل اداکار جوڑی کے دو بیٹے( روحان مرزا اور آریز مرزا ) بھی ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔گزشتہ روز جوائے لینڈ اسٹار ثروت گیلانی کی جانب سے انسٹاگرام پر فلم کاسٹ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تیسرے بچے کی آمد کی اطلاع دی گئی۔
View this post on Instagram
جوائے لینڈ کاسٹ کے ہمراہ تصویر میں اداکارہ کو سرمد کھوسٹ ، ثنا جعفری، علی جونیجو، صائم صادق اور علینہ خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر کا کیپشن شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ‘ نئے مہمان کی آمد کی اطلاع کیلئے اس سے بہتر کوئی تصویر نہیں ہوسکتی تھی، ہم ایک ساتھ اپنی زندگی کی اس سے سب سے بڑی اور آنے والی زندگی کی خوشی کو منارہے ہیں.