ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے بینکوں کا صفایا کردیا

نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے بینکوں کا صفایا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)زندگی میں ہر چیز اپنے اندر منفی اور مثبت نتائج سمیٹے ہوئے ہے،  یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنی ضروریات کے مطا بق ان چیزوں کو منفی یا مثنت طور پر استعمال کرتے ہیں۔قرضہ سے خلاصی حاصل کرنے کے لئے نوجوان نے یوٹیوب کا سہارا لیتے بینکوں کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق   نوجوان نےسوشل میڈیا کا منفی استعمال کرتے ہوئے دو بینکوں کا صفایا کر دیا، ہم اکثر یوٹیوب کو بہت سی چیزیں سیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں،لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے بینک کا قرضہ ادا کرنے کے لئے یوٹیوب کی مدد لی اور ترکیب پر عمل کر کےدو بینک لوٹ کر اپنا تمام قرضہ ادا کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس شخص کا نام سومیارانجان جینا بتایا جا رہا ہے جو کورونا وائرس لاک ڈاون کی بدولت گزشتہ کئی مہینوں سے بے روزگار تھا ، اور ایک نجی بینک کا 19 لاکھ کا مقروض تھا جبکہ  کام نہ ہونے کی وجہ سے قرضہ ادا کرنے میں دشواری کا سامنہ تھا تاہم اسی قرضے کی ادائیگی کے لیے اس شخص نے   یوٹیوب سے مدد لی  اور دو بینکوں کو لوٹنے کا ارادہ کیا جس میں وہ کامیاب ہوگیا ۔
سومیارانجان جینا نے بتایا کہ وہ بھارتی ریاست اڑیسہ کا رہائشی ہے اور ایک دکان کا مالک ہے ، بینک سے قرضہ دکان کے لیے ہی لیا تھا لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار بند ہوچکا تھا اورقرضہ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنہ تھا۔ نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر دونوں بینکوں سے 12 لاکھ روپے لوٹے جس میں سے دو لاکھ روپے قرض کی مد میں بینک کو ادا کیے۔ لیکن سومیارانجان جینا اپنی بدقسمتی کی وجہ سے 5 اکتوبر پیر کے روزاپنی دکان سے پولیس کے ہاتھوں گارفتار ہوگیا اور اس نے پولیس کو بتایا کہ میں نے بینک سے 19 لاکھ روپے قرض لیا تھا۔

نوجوان نے اعتراف کیا کہ میں نے بینک لوٹنے کے دوران کھلونا پستول کا استعمال کیا اور سب سے پہلے میں نے وہ بینک لوٹا جہاں میرا خود کااکاؤنٹ تھا۔ بینک لوٹنے کی پہلی واردات 7 ستمبر جبکہ دوسری 28 ستمبر کو کی بعدازاں پولیس نے مجرم سے  10 لاکھ روپے، کھلونا پستول اور ایک گاڑی برآمد کر کے  قید خانے کی زینت بنا دیا  ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer