رابی پیرزادہ ترک صدر سے متاثر، بڑی خواہش کردی

رابی پیرزادہ ترک صدر سے متاثر، بڑی خواہش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نےترکی کے صدر طیب اردگان کی پینٹنگ بنانے کی تصویر جاری کردی، رابی پیرزادہ نے کہا کہ رجب طیب اردگان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

تفصیل کے مطابق شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزاد نےترکی کے صدر طیب اردگان کی پینٹنگ بنانے کی تصویر جاری کردی، ٹویٹر پر انہوں ترک صدرطیب اردگان  کی تصویر کا خوبصورت خاکہ تیار کیا اور اس تصویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا، تصویر کے کیپشن میں رابی نے لکھا کہ رجب طیب اردگان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

 انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی,انہوں نے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، رابی پیرزادہ کا مزید کہناتھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ میں رجب اردگان کو یہ پینٹنگ تحفے میں دوں۔

واضح رہے کہ رابی پیر زادہ قبل ازیں متعدد مشہور شخصیت کی خوبصورت خاکے تیار کرچکی ہیں، رابی نے حال ہی میں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار  ارطغرل کی پینٹنگ بنائی تھی اوراپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ کو شیئرکیاتھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  کی تصویر بنا کراس شعبے سے وابستہ لوگوں اور اپنے مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا،خوبصورت خاکہ تیار کرنے کے بعد رابی پیرزادہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کو شیئر کی تھی،رابی پیرزاد  نے اس کے ساتھ لکھ کہ 'مریم نواز صاحبہ میں کچھ غریب خاندانوں کی کفالت کرتی ہوں، ان میں سپیشل بچے بھی شامل ہیں، میں اپنی محنت سے جو پینٹنگ بناتی ہوں اسکو لوگوں کی فلاح پر خرچ کرتی ہوں۔

کورونا کی وجہ سے لوگ بہت تکلیف میں ہیں، آپ کی یہ پینٹنگ میں نے دن رات کی محنت سے بنائی ہے۔ رابی پیرزادہ نے پیغام کے ساتھ یہ بھی کہا کہ امید ہے آپ اپنے پاکستان کے ٹیلینٹ کو مایوس نہیں کریں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer