ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں انڈین فلموں پر پابندی کی درخواست، وفاق سے جواب طلب

پاکستان میں انڈین فلموں پر پابندی کی درخواست، وفاق سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت، وفاقی حکومت نے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلم ساز سہیل احمد خان کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کے و کیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش غیر قانونی ہے، بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم کالا کو غیر قانونی نمائش کی اجازت دے دی گئی جو غیر آئینی اقدام ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا نے کا حکم دے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان جاوید قصوری عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔