چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئےراہ عمل کا تعین خود پاکستانی ہی کر سکتے ہیں، یورپی یونین

Europian Union Statement, Imran Khan, Pakistan, Restraint, dialogue, Rule of LAw, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان مین سابق وزیراعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ ان مشکل اور تناو کے لمحات میں تحمل اورمزاج ٹھندا رکھنےکی ضرورت ہے۔ یورپی یونین نے اپنے دو  جملوں کے مختصر  بیان یں کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے  قانون کی عملداری اور مخلصانہ مکالمہ کےزریعہ راہ عمل کا تعین خود پاکستانی ہی کر سکتے ہیں۔

 پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بعض حلقوں کی جانب سے گزشتہ کچھ مہینوں سے یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا  تھا  کہ اگر عمران خان کو  کرپشن کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تو مغربی دنیا اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پابندیاں تک لگا سکتی ہے جس سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ عمران خان کےایما پر یورپ کے بعض ممالک میں کچھ لوگوں نے ان ملکوں کی حکومتوں اور یورپی یونین سے درخواستیں بھی کیں اور پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کو عمران خان کےخلاف کوئی قانونی کارروائی کرنےسے باز رکھنے کےلئے حکومت پردباو ڈالنےکےلئے بھی اکسایا۔  اس تناظر میں یورپی یونین نے  محتاط اور مختصر ترین الفاظ میں یہ ردعمل دیا جس کا لب لباب یہ ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان اپنے داخلی معاملات میں اپنے لئےبہتر راہ عمل خو دطے کرے گا۔