ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے زمان پارک میں کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے،عمران خان کو بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا، عوام کب تک گھروں میں بیٹھے گی باہر نکلے۔
Imran Khan sister says he has been kidnapped pic.twitter.com/ePXG8Y6Y2U
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 9, 2023
منگل کی شام عظمیٰ خان نے کہا کہ عمران خان گرفتاری کیلئے ذہنی طور پر تیار تھے۔عظمی خان کچھ دن پہلے میڈیا اورکارکنوں کے سامنے کہتی تھیں کہ عمران کو گرفتار کرنا تو دور کی بات ہے کوئی ان کے سائے کو چھو بھی نہیں سکتا۔
عمراں خان کی دونوں بہنیں ان کی گرفتاری کے کئی گھنٹے بعد زمان پارک پہنچیں۔زمان پارک کے باہر عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ ہونے والےظلم کو رب دیکھ رہاہے، اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کوگرفتارکیا ہے، عمران خان نے ملک کیلئے جو کیاہے وہ قائداعظم کے بعدکسی نے نہیں کیا، نواز شریف اور دیگر پر بدعنوانی کے کیس تھے، عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔