ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نےلندن میں اپنا قیام ایک دن کے لئے بڑھادیا ۔ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک ٹویٹ کر کے اس امر کی تصدیق کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان واپسی شیڈول سے ایک دن بعد ہو گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ نون کے سپریم لیڈ رمیاں نواز شریف کےساتھ ملک کے اہم مسائل پر مزید مشاورت کےلئے ایک روز کے لئے لندن میں رک گئے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 9, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کی تخت نشینی کی تقریبات میں شرکت کے لئےبرطانیہ کے سرکارری مہمان کی حیثیت سے لندن گئے تھےتاہم انہوں نے شاہی تقریبات سے بچنے والا بہت سا وقت پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں میں گزارا اور کچھ وقت اپنی فیملی کے لندن میں مقیم افراد کو بھی دیا۔ ان کی سابق وزیر اعظم اور اپنی پارٹی کے سپریم لیڈر میاں نوز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر اہم مشاورتی نشستیں بھی ہوئیں۔