ای سی سی نے کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دیدی

ای سی سی نے کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی)  نے 4 کمپنیوں کے  کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق پروموس پریمیئر امریکی اسٹنٹ کی قیمت 58 ہزار 765 روپے ، الٹی ماسٹر جاپانی اسٹنٹ کی قیمت 65 ہزار 507 روپے، ڈیسائنو ایکس ٹو امریکی اسٹنٹ کی قیمت 72 ہزار 450 روپے اور  کری 8 ترک/ اٹلی اسٹنٹ کی قیمت 53 ہزار 130 روپے مقررکرنے کی منظوری دی گئی۔