(اسرار خان)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس، جرائم کی شرح اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان، ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز، چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس میں جرائم کی موجودہ صورتحال، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھئے: بدمعاشوں کیخلاف لاہور پولیس اِن ایکشن
سی سی پی او نے پولیس افسران کو قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں اور جوئے خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی، غلام محمود ڈوگر نے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھنے اور حساس مقامات پر گشت بڑھانے کا بھی حکم دیا ۔
قبل ازیں سی سی پی او کابدمعاشوں کی گرفتاری کےبعدسٹی 42 سےخصوصی گفتگو کرتےہوئےکہناتھا کہ 524 بدمعاشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اب تک632 بدمعاشوں کی فہرستیں مرتب کی گئی تھیں،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا 32 افسران و اہلکاروں کو بدمعاشوں کو انفارمیشن فراہم کرنے پر معطل کرکے پولیس لائنز بھجوادیا گیا، ایسے افسران کو کسی صورت بھی آپریشنز ڈیوٹی تعینات نہیں کیا جائے گا۔