ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیئر ڈریسرز نے 24 گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کا مطالبہ کردیا

ہیئر ڈریسرز نے 24 گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: Hair Saloon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: آل پاکستان ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کی لاک ڈاؤن سیلون،ہیئر  ڈریسر کی دکانیں بند کرنے سے متعلق ریواز گارڈن میں پریس کانفرنس، کہتے ہیں کہ ہیئر ڈریسرز کے لئے عید پر کچھ دن دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریواز گارڈن میں آل پاکستان ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کے صدر محمد اسلم دین، جنرل سیکرٹری حنیف الرحمن صدیقی، چیف آف فیڈریشن افتخار احمد سمیت دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ صدرمحمد اسلم دین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران شہر بھر میں کاروباری مراکز بند ہونے سے بیوٹیشنز کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔

ہیئر ڈریسر اور بیوٹیشنزکیلئے رمضان میں آخری دس دن اہمیت کے ہوتے ہیں، مگر انہیں دنوں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ہیئر سیلون میں کام کرنیوالے ڈیلی ویجز ورکز ہیں، انہیں بھی عید منانے کا حق ہے، اگر ہیئر ڈریسر کام نہیں کریں گے تو عید کیسے منائیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: میٹھی عید پر خواتین کا بناؤ سنگھار پھیکا پڑ گیا

سیلون نہ صرف مالکان کی مجبوری بلکہ شہریوں کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچھ دن 24گھنٹے کیلئے دکان کھولنے کی اجازت دی جائے۔