کورونا وائرس کے باعث شادی کے حوالے سے نیا قانون نافذ

 کورونا وائرس کے باعث شادی کے حوالے سے نیا قانون نافذ
کیپشن: marraige
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اب شا دی کرنی ہے تو متعلقہ تھانے کو بھی دعوت دینا پڑے گی،بھارتی ریاست بہار میں کورونا وائرس کے باعث شادیوں کے حوالے سے نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت اگر موجودہ صورتحال میں کوئی شخص شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کو پولیس کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت دینا ہوگی، اس کے علاوہ متعلقہ تھانے کو شادی کی تمام رسومات اور مہمانوں کی تعداد سے بھی آگاہ کرنا ہوگا، حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی رسمیں پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں پوری کی جائیں گی تاکہ مہمانوں کی تعداد پر نظر رکھی جاسکے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جاسکے,3 روز کے اندر بہار کے ضلع گیا میں پولیس حکام کو شادی کے 1187 دعوت نامے موصول ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھئے: دوسری شادی راز رکھنے والوں کیلئےسزا کا قانون تیار

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے،دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ 91 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 15 ہزار کے قریب افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 76 لاکھ 829 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 85 ہزار 811 ہو گئیں،کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار 597 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ 72 ہزار 421 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer