ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسری شادی راز رکھنے والوں کیلئےسزا کا قانون تیار

دوسری شادی راز رکھنے والوں کیلئےسزا کا قانون تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ازدواجی زندگی کے بارے جو تعلیمات مذہب اسلام نے دیں اس کی دنیا بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی، اسلام ایک کشادہ اور امن پسند دین ہے،دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے منفرد رسم وراج کے تحت شادیاں کی جاتی ہیں، اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے مگر اس کی کچھ شرائط بھی ہیں،اب مصر نے دوسری شادی کے کوراز رکھنے والوں کے لئے نیاقانون متعارف کرایا۔

تفصیلات کے مطابق مصر افریقہ کے شمال مشرق میں واقع ایک اسلامی ملک ہے جس کا دار الخلافہ قاہرہ ہے۔ اس ملک میں شیعوں کی آبادی اقلیتی تعداد میں ہے۔ یہ سر زمین سنہ 20 ہجری میں عمرو بن عاص کی سربراہی میں فتح ہوئی۔دور جدید میں تبدیلیوں کی وجہ سے اب اس ملک نے ازدواجی زندگی کے بارے نیا قانون متعارف کرایا، مرد حضرات کے لئے دوسری شادی کو راز رکھنا قانوناً جرم ہوگا، اس حوالے سے مصر کی حکومت نے قید اور بھاری جرمانےکی سزا کا قانون تیار کیا۔

مصر نے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون حکومت کی جانب سے پیش کردیا گیا ہےجس کے تحت مرد کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، پہلی بیوی کی منظوری کے بغیر یا دوسری شادی کو راز میں رکھنے پر سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔

تیار کئے گئے مسودہ قانون میں واضح کیاگیا کہ اگر مرد دوسری شادی پہلی بیوی سے پوچھے بغیرکرے گا تو سزا کا حقدار ہوگا، اس ضمن میں اس کو 1 سال قید اور 2 تا 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور بعض صورتوں میں قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔علاوہ ازیں نکاح خواں کو بھی برابر کا شریک جرم تصور کیاجائے گا اور اس کوبھی  1سال قید اور جرمانہ ہوگا،نئے مسودہ قانون میں شادی کےلیےلڑکے اور لڑکی کی کم سےکم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ مصر کی تاریخ میں اس قانون میں مزید واضح کیاگیا کہ 18سال سےکم عمرافراد کی شادی کرانے پر 1سال قید اور 2 تا 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔نئے قانون میں پہلی بیوی کو شوہر سے طلاق لینے کا قانونی حق بھی دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer