(سعید احمد) جوہر ٹاؤن آر بلاک میں پر اسرار دھماکے سے گھر کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔ جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن آر بلاک میں نئے تعمیر شدہ گھر کے اندر دھماکے سے گھر کی چھت اور دیواریں گرنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی اور زخمی ہونے والے دو افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کے گھر میں خوشی کا سماں، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا زور دار تھا۔ دھماکے کے باعث گھر کی چھت اور ایک دیوار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر دور دور جا گرے، جس سے لوگ زخمی بھی ہوئے۔