ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا۔
کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے کا ہوگیا ہے اور انتظامیہ قیمتوں کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔ڈائریکٹر جنرل خوراک نے کہاکہ بلوچستان میں گندم کی نئی فصل کی کٹائی شروع ہوگئی ہے، ایک ہفتے تک گندم کی نئی فصل مارکیٹس میں آجائے گی جس کے بعد آٹےکے نرخ کم ہوجائیں گے۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ اس سال کے لیے گندم کی 10 لاکھ بوریاں خریدی جائیں گی۔