علی اکبر: جوڑ توڑ جاری، ترین گروپ میں ایک اوررکن کااضافہ۔صمصام بخاری بھی ترین گروپ کاحصہ بن گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بھی اپنا وزن ترین گروپ کے پلڑے میں ڈالنے کافیصلہ کرلیا ۔ پاکپتن سے الیکٹ ایبل میں شمار ہونے والے صمصام بخاری گرم سرد چشیدہ سیاستدان اور عوامی نبض پر ہاتھ رکھنا جانتے ہیں ۔ وہ سردار آصف نکئی کےہمراہ نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اور ترین گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔