ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے آج ہنگامی طور پر کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عاضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا۔جہاں اتحادی جماعت نے وزیراعظم کے سامنے دو بڑے مطالبات رکھ دئیے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز کا پہلا دورہ تھا۔ وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے بند دفاتر کھولنے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے کے دو مطالبات رکھے گئے جبکہ وزیراعظم سے ایم کیو ایم رہنماؤں کی کراچی پیکج پر بھی بات ہوئی۔کچھ دیر کی ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان بہادرآباد مرکز سے واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نیشنل اسٹیڈیم سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچیں گے۔ دوسری جانب ارکانِ سندھ اسمبلی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جہاں اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں وہیں وزیراعظم عمران خان نے بھی اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ق کے قائدین چودھری براردران سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی تھی۔
PM Imran Khan visits MQM's Karachi office and meets the same MQM leaders he used to call terrorists, RAW agents and killers - and promised to hold them accountable when in power and then ended up making them partners pic.twitter.com/7FK6UKHdID
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 9, 2022